عراقي ذرائع کے مطابق عراقي کردستان کي مليشيا پيشمرگان نے عراقي فضائيہ کي مدد سے دو طرف سے موصل شہر کے اندر پيشقدمي کي ہے تاکہ اس شہر کو داعش کے دہشتگردوں سے آزاد کرائے -
عراقي وزيراعظم نوري مالکي نے عراقي فضائيہ کو ہدايت دي ہے کہ وہ داعش کے خلاف جنگ ميں کردستان کي مليشيا پيشمرگان کا ساتھ دے - کرد آبادي والے علاقوں پر داعش کے حملوں اور بعض کرد علاقوں پر اس دہشت گرد گروہ کا قبضہ ہوجانے کي وجہ سے عراق کي مرکزي حکومت اور اسي طرح کردستان کي مقامي انتظاميہ کے درميان زيادہ ہم آہنگي پيدا ہوگئي ہے چنانچہ عراق کي وفاقي حکومت اور کردستان کي مقامي انتظاميہ نے مل کر داعش کے خلاف کاروائي کے لئے ايک مشترکہ آپريشن روم تيار کيا ہے -
ايک خبر يہ بھي ہے کہ ربيعہ کا علاقہ اور اسي طرح شام کي سرحد سے متصل عراقي علاقے اب کردمليشيا پيشمرگان کے کنٹرول ميں آگئے ہيں -
اس درميان عراقي فوج کي بغداد کمان کے انچارج سعد معان کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمالي علاقوں ميں تيئس دہشت گردوں کو ہلاک کرديا گيا ہے جن ميں تين ايسے تھے جو خود کش جيکٹيں پہنے ہوئے تھے -
ادھر عراق کے شمالي صوبے صلاح الدين کے شہر الضلوعيہ ميں فوج اورعوامي رضاکاروں نے ايک آپريشن کے دوران دسيوں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا -
صوبہ صلاح الدين ميں ايک سيکورٹي عہديدار کا کہنا ہے کہ فوجي دستوں اور عوامي رضاکاروں نے عراقي فضائيہ کي مدد سے الضلوعيہ ميں بياسي دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارديا ہے -
.......
/169